جعلی اکاﺅنٹس کیس

جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے زرداری کاکلفٹن کراچی کاگھر منجمد کرنے پرجواب جمع کرادیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب نے آصف زرداری کاکلفٹن کراچی کاگھر منجمد کرنے پرجواب جمع کرادیا،نیب نے 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر جواب احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔

قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیاہے کہ ٹھوس شواہدہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کاگھر کرپشن سے بنایا،کلفٹن کراچی گھرکی خریداری کیلئے آصف زرداری کے سٹینوگرافرنے رقم دی،سٹینوگرافرکے اکاﺅنٹ سے گھرکی خریداری کیلئے 15 کروڑاداکئے گئے۔

نیب نے کہاہے کہ آصف زرداری گھرکی خریداری کاکوئی ثبوت نہیں دے سکے، سٹینوگرافرنے سابق صدرکےساتھ 104 غیرملکی دورے کیے،آصف زرداری کوگھرکاسوالنامہ دیاجس کاکوئی جواب نہ دیاگیا،سٹینوگرافرمشتاق کوشامل تفتیش کرنے کی کوشش کی لیکن فرارہوگیا۔نیب کی عدالت سے آصف زرداری کاکلفٹن کراچی گھرمنجمدکرنے کی استدعا کردی۔