میگھا 12

جشن آزادی ہر محب وطن پاکستانی کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے’ میگھا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان کی نامور گلوکارہ میگھا کے جشن آزادی کی مناسبت سے ریکارڈ کئے گئے ملی نغمے ”میں اپنے دیس پر صدقے ”نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔پرستاروں کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے شاندار ملی نغمہ تیار کرنے پر گلوکارہ میگھا کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔

گلوکارہ میگھا نے کہا کہ جشن آزادی ہر محب وطن پاکستانی کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس ملی نغمے کی ریکارڈنگ اور ویڈیو نہایت خلوصِ دل سے تیار کی۔وطن سے محبت صرف ایک جذبہ نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی پہچان اور ذمہ داری ہے۔ جشن آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے کا عزم دیتا ہے۔

ایسے ملی نغمے نئی نسل میں قومی یکجہتی، محبت اور پاکستان سے وابستگی کے جذبات کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ آزادی کی قدر، وطن کی خدمت اور قومی اتحاد ہی ایک مضبوط اور روشن پاکستان کی ضمانت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں