لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ جواب دیا۔
اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو مزہ چکھانے کی بات کی اور بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر فضائوں سے آ گے تو ہوا میں اڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آ گے تو ڈبو دیے جا گے اور اگر زمینی راستوں سے آ گے تو زمین بوس کردیے جا گے، جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں اور جو پانی بند کرنے کی دھمکی دے گا، وہ یزید کا پیروکار ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، وہ لوگ بہت مجبور ہیں اور ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں۔