واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اس وقت ایران کے خلاف جنگ جیتنے کے مراحل میں ہے اور وہ جب چاہیں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔
اپنے تازہ بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف طاقت استعمال کرنے میں انہیں کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ کیوبا کے خلاف بھی ایک مختصر فوجی کارروائی پر غور کر سکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی صدارت چھوڑنے سے پہلے کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ مخالف جماعت کے زیر انتظام شہروں اور ریاستوں میں مبینہ جرائم اور بدعنوانی کے معاملات پر مرکوز کریں۔








