ہمایوں سعید 126

جب بھی تواتر سے فلمیں بنائی گئیں تو اس سے انڈسٹری کو تقویت ملی ،تعطل سے انڈستری زبوں حالی کا شکار ہو ئی ‘ ہمایوں سعید

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ناموراداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اگر فلمیں بننے کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا تو انڈسٹری کھویا ہوا مقام حاصل کر ے گی ، کامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور ناکامی کے خوف سے کبھی بھی منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ جب بھی تواتر سے فلمیں بنائی گئیں تو اس سے انڈسٹری کو تقویت ملی اور جب اس میں تعطل آیا تو انڈسٹری دوبارہ زبوں حالی کا شکار ہو گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلمیں بنائی جا سکیں ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ نہ صرف فلم انڈسٹری کو تمام ٹیکسز سے چھوٹ دی جائے بلکہ مراعات بھی دی جائیں۔ اگر حکومت اس شعبے میں جوائنٹ ونچر کرے تو بہت جلد بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں