اداکارہ منشا پاشا

جبران ناصر سچے انسان ہیں، منشا پاشا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ ان منگیتر جبران ناصر سچے انسان ہیں۔ انہوں نے ایک انٹر ویو میں سیاسی کارکن جبران ناصر کو پسند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ ان کے منگیتر جبران ناصر ایک سچے انسان ہیں اور انہوں نے آج تک ان سے جو وعدہ یا بات کی وہ پوری کی ہے ۔ انہوں نے کہا شادی ایک بہت اہم فیصلہ ہے اور اگر آپ کو سچا انسان مل جائے تو یہ ایک لڑکی کی بہت خوش قسمتی ہے۔ منشا پاشا کی گزشتہ سال جبران ناصر کے ساتھ منگنی طے پائی۔