بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1940 میں ایک جاپانی ملٹری میڈیکل کانفرنس کی رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ حملہ آور جاپانی فوج نے 1938 کے موسم خزاں میں خون کی منتقلی کے کئی تجربات کیے، جن میں جانوروں کے خون کو انسانی جسموں میں داخل کیا گیا ۔
پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے خلاف جارحیت کے دوران جاپانی فوج کے بڑے پیمانے پرغیرانسانی تجربات اور ” حیاتیاتی جنگ ” ہمیشہ انسانی تاریخ میں جاپان کے لیے شرمندگی کا باعث رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ جاپان کی “دوبارہ عسکری پسندی” ماضی کی غلطیوں کو دہرانا اور ایک بند راستے کی جانب جانا ہے ۔
ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ماضی میں کیے گئے اپنے جرائم پر خلوص دل سے غور کرے، عسکریت پسندی کو مکمل طور ختم کرے، اور اپنے ایشیائی ہمسایہ ممالک نیز عالمی برادری کا اعتماد جیتنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔









