جائیداد تنازع 140

جائیداد تنازع، اداکارہ میرا نے عدالت میں جواب جمع کروادیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ میں بالآخر عدالت کے سامنے جواب داخل کروادیا۔اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ پر سول عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ اداکارہ نے ندیم انور چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ہے۔انہوں نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں پاکستان کی نامور اداکارہ ہوں۔ ڈراموں اور فلموں سے پیسہ کمایا لیکن تسلیم کوثر نامی خاتون نے میرے گھرکے خلاف جھوٹا دعویٰ دائر کیا۔

اداکارہ میرا نے کہا میں نے ڈیفنس کے علاقے میں گھر اپنے پیسوں سے خریدا۔ دعویٰ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں دستاویزات پر دستخط کیے۔ ڈیفنس ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر نے بھی کاغذات پر دستخط کیے۔ دعویٰ میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میرے گھر کے خلاف دائر دعویٰ کو خارج کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں