نامور اداکارہ صبا قمر

ثانیہ سعید صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ برصغیر کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں ‘ صبا قمر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ صبا قمرنے اداکارہ ثانیہ کو بڑی اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ برصغیر کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں ۔

ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ ثانیہ سعید کی اداکاری میں جس قدر پختگی ہے اسے بتانے کےلئے الفاظ نہیں ہیں ۔ انہوں نے ٹی وی اور فلموںمیں جتنا بھی کام کیا ہے اس کا کوئی جواب نہیں ۔ انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے ثابت کیاہے کہ ان کی بر ملاتعر یف کی جائے اور انہیں بڑی اداکارہ قرار دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ جو بھی اداکاری کے رموز کو سمجھتے ہیں وہ ثانیہ سعید کی اداکاری کے معترف ہیں۔