چین

تائیوان سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے بیانات نامناسب ہیں،چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے تر جمان وانگ وین بن نے تائیوان سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے غیرمناسب بیان سے متعلق کیے گئے  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم اور سب سے حساس معاملہ ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایک چین کا اصول عالمی برادری کا مشترکہ اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ان بیانات کی شدید مخالفت کرتےہوئے کہا کہ  تائیوان کا معاملہ چین کے کلیدی مفادات سے متعلق ہے اور اس میں سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وانگ وین بن نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی انتظامیہ “تائیوان علیحدگی “سے متعلق سرگرمیاں کرنے کی کوشش کررہی  ہے جو موجودہ آبنائے تائیوان کے امن و امان کے لیےسب سے بڑا خطرہ ہے۔ جاپان تائیوان معاملے پر چینی عوام کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ہے، جاپان کو تاریخ سےسبق لیتے ہوئے اپنے قول و فعل میں احتیاط کو ملحوظ رکھنا چاہیے