آصفہ بھٹو زرداری 35

بیگم نصرت بھٹو غیر معمولی حوصلے اور وقار کی حامل خاتون تھیں جنہوں نے تاریخ کے سب سے تاریک دور میں بھی سربلند رہ کر جدوجہد کی،بی بی آصفہ بھٹو

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو ایک غیر معمولی حوصلے اور وقار کی حامل خاتون تھیں جنہوں نے تاریخ کے سب سے تاریک دور میں بھی سربلند رہ کر جدوجہد کی۔

14ویں برسی اپنے پیغام میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے اپنی زندگی طاقت کے حصول کے بجائے ثابت قدمی کے ساتھ جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے وقف کر دی،انہوں نے اپنے شوہر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قتل اور بعد میں اپنی اولاد کے بچھڑنے کا ناقابلِ برداشت درد سہا۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے کبھی غم کو اپنی جرات پر غالب نہیں آنے دیا،وہ آنسوں اور آزمائشوں کے باوجود جمہوریت کی مشعل کو بے مثال وقار کے ساتھ آگے بڑھاتی رہیں۔وہ صرف ایک رہنما نہیں بلکہ ایک بیوی، ایک ماں، ایک بہن اور پاکستان کی سب سے باوقار اور باکمال خاتونِ اول تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں