انوشکا اور کوہلی 159

بیٹی کا تصاویر نہ چھاپی جائیں’انوشکا اور کوہلی کی میڈیا اورفینزسے درخواست

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) بھارت کی اسٹارجوڑی انوشکا شرما اورویرات کوہلی نے فوٹوگرافروں، میڈیا اورفینز سے اپنی بیٹی کے حوالے سے خصوصی درخواست کردی۔سوشل میڈیا پرپیغام میں انوشکا شرما اورویرات کوہلی نے پہلے تومیڈیا اوراپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اورپھراپنی بیٹی ومیشکا کی تصاویراورویڈیوز نہ چھاپنے کی درخواست کی۔

انوشکا اورویرات کا کہنا ہے کہ بطوروالدین ہم ان لوگوں سے جنہوں نے وامشکا کی تصاویراورویڈیوز بنائی ہیں درخواست کرتے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا یا کہیں بھی اورنہ لگائیں۔انوشکا اورویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ہم اپنی بچی کومیڈیا اورسوشل میڈیا سے دورآزاد اورنارمل زندگی گزارنے کا موقع دینا چاہتے جواس کا حق ہے۔ امید ہے آپ سب اس سلسلے میں ہمارا ساتھ دیں گے اورپرائیوسی کا احترام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں