بین الاقوامی اولمپک کمیٹی 148

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے چائنا میڈیا گروپ کو پیرس اولمپکس کے لیے ایونٹ پروڈکشن آرگنائزیشن بننے پر مبارکباد

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کو پیغام بھیجا جس میں سی ایم جی کو 2024 کے پیرس اولمپک گیمز کی پروڈکشن آرگنائزیشن بننے پر مبارکباد دی گئی۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی
بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی ایم جی کے ڈائریکٹر جنرل شین ہائی شونگ کو لکھے گئے ایک پیغام میں باخ کا کہنا تھا کہ میں اس عظیم کامیابی پر آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اولمپک تحریک کی مسلسل حمایت کے لیے ڈائریکٹر جنرل شین ہائی شونگ اور سی ایم جی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

باخ نے نشاندہی کی کہ سی ایم جی کی رپورٹنگ ایک اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیت رکھتی ہےجس نے اولمپک گیمز کی کامیاب نشریات اور اولمپک سامعین تک عالمی رسائی حاصل کرنے میں آئی او سی کی بے حد معاونت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں