بیٹرابھیشک شرما 16

بھارت کے ابھیشیک شرما کی افغانستان کیخلاف 30 گیندوں پر سنچری، ریکارڈ قائم

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔میڈیا رپورٹ کیمطابق ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد ابھیشیک شرما نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا اور افغان بولرز کی خوب پٹائی کی۔

انہوں نے صرف 30 گیندوں پر سنچری اسکور کی، ابھیشیک شرما میچ میں 34 گیندوں پر 108 رنز بنا کر آٹ ہوئے، ان کی دھواں دار اننگز میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔اس طرح ابھیشیک شرما نے زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 33، 33 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں