نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوامِ متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں۔
سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئیصائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر درست آپریشن کیے۔طالبان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر قبضہ چھپا نہیں سکتا،
مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل، گرفتار اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول بن چکا ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستانی قونصلر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے معطل رکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان امن، مکالمے اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔









