نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
امریکی ٹی وی نے بتایاکہ ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے خطے میں فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کی۔
ترجمان نے مطابق مارکوروبیونے بہتر روابط کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے پربھی زوردیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا تھا۔