اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) بڑے شہروں کے چھوٹے تاجروں سے فکسڈ ٹیکس وصولی کا آغاز کر دیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھوٹے دکانداروں کیلئے ماہانہ ٹیکس سکیم کا ایس آر او جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 42 شہروں کے چھوٹے دکانداروں سے ماہانہ 100 روپے سے 20 ہزار تک ٹیکس وصول کیا جائے گا، ٹیکس کا تعین علاقے اور دکان کے سائز کے تحت کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عارضی کھوکھوں کو ماہانہ ایڈوانس ٹیکس سے استثنی دیا گیا ہے، ایس آر او کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔