کامران اکمل

بنیان المرصوص پر کامران اکمل کا رد عمل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

کامران اکمل نے فوٹو اینڈز ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ‘فتح وَن’ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ‘بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ’ لکھا۔

کامران اکمل کا اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا تھا کہ ‘آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد’۔