اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ فتنہ الخوارج پاکستان کے دشمن اور ان کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے بنوں میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن میں 22 دہشتگردوں کا جہنم واصل ہونا سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ آپریشن میں بہادری دکھانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج پاکستان کے دشمن اور ان کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
شازیہ مری نے کہاکہ مسلح افواج کے جوان امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، بھارت دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابلِ تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کا خاتمہ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ









