حنیف عباسی

بلاول بھٹو کی وزارتِ عظمی کی خواہش پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں’ حنیف عباسی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی وزارتِ عظمی کی خواہش پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں،استعفے آگئے اور منظور بھی ہوگئے ہیں،عمران خان نے سیاسی غلطی کی ہے اس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر زالیکشن کی تاریخ کا اعلان آئین اور قانون کے مطابق کریں گے، آئین و قانون عمران خان کیتابع نہیں ہو سکتا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے الیکشن میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز لیڈ کریں گی۔انہوںنے کہاکہ الیکشن میں امیدوار پی ڈی ایم کی طرف سے نہیں بلکہ ہم الگ الگ الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ (ن) اپنی حیثیت رکھتی ہے اور ہم ان شا اللہ کامیاب ہوں گے۔