بلاول بھٹو زرداری 68

بلاول بھٹو زرداری کا شہید فاضل راہو کو اْنکے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید فاضل راہو کو اْنکے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید فاضل راہو جبر و ناانصافی کے خلاف بے خوف مزاحمت اور کسانوں کی مضبوط آواز کی روشن علامت تھے۔

شہید فاضل راہو کی برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ شہید فاضل راہو جبر و ناانصافی کے خلاف بے خوف مزاحمت اور کسانوں کی مضبوط آواز کی روشن علامت تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید فاضل راہو نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، سماجی انصاف اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ انہوںنے کہاکہ شہید فاضل راہو کی شہادت ملک میں جمہوریت کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید فاضل راہو ان کی قربانی نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام کے حقوق کی آواز کو تشدد کے ذریعے کبھی خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کسانوں، محنت کشوں اور غریبوں کے حقوق کے تحفظ اور انکی خوشحالی کی جدوجہد جاری رکھے گی،پیپلز پارٹی ملک میں آئین و پارلیمان کی بالادستی، جمہوریت کی مضبوطی اور مساوات پر کھڑے معاشرے کی تعمیر کیلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں