بلاول بھٹو زرداری 26

بلاول بھٹو زرداری اور ہمایوں خان کے درمیان انتخابی مہم اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو

گلگت (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوںخان کے درمیان انتخابی مہم اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں کی سیاسی صورتحال، عوامی رابطہ مہم، امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور گلگت بلتستان کے عوام پارٹی کی مثبت کارکردگی اور عوام دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوںخان نے انتخابی مہم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان اور عہدیداران بھرپور جذبے کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور انشا اللہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مزید مثر بنائیں اور پارٹی کے منشور اور عوامی خدمت کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں