بلاول بھٹو زرداری 54

بلاول اور وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، ایک دوسرے کو عید کی مبارکبا دی دی ، نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔ جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عیدالاضحی کی مبارک باد دی۔بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے درمیان دیگر مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں