عظمی بخاری 15

بعض سیاسی رہنماجان بوجھ کرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں،عظمی بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ بعض سیاسی رہنماحقائق سے لاعلم ہیں یاجان بوجھ کرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں،اگر وہ تعصب کی عینک اتار کر جنوبی پنجاب کا دورہ کریں تو انہیں وہاں واضح ترقی نظر آئے گی۔علی موسی گیلانی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہناتھا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے د ورمیں کسی ایک خطے کو نہیں بلکہ پورے پنجاب کو برابر سمجھا جاتا ہے،اورتمام ترقیاتی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی جا رہی ہے، سب سے پہلے الیکٹرک بسیں جنوبی پنجاب میں متعارف کروائی گئیں، جبکہ صوبے کے دس اضلاع میں یہ سروس کامیابی سے جاری ہے اور مزید تحصیلوں تک توسیع کی جا رہی ہے۔

انکا کہنا تھاکہ “اپنی چھت، اپنا گھر”پروگرام کے تحت تعمیرہونےوالےدولاکھ گھروں میں بڑی تعداد جنوبی پنجاب میں ہے،کھیل کے میدانوں کی تعمیر،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،گرین ٹریکٹر اسکیم،کسان کارڈ اور سپرسیڈر اسکیم کے تحت سب سےزیادہ فائدہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کو پہنچا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صرف کچے کے علاقوں کےلئے دس ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں،علی موسی گیلانی کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہاکہ اپنی سیاست بچانے کےلئے جنوبی پنجاب کارڈکھیلنااب پرانا ہوچکا اورحکومت پربلیک میلنگ کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ حکومت پنجاب کے تمام ترقیاتی منصوبے پورے صوبے کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت جاری ہیں اوروزیراعلی مریم نوازشریف کی پالیسی کے مطابق جنوبی پنجاب سمیت ہر خطے کو برابرسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں