اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد و دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد و دیگر کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔