لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے اضافے سے 570روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 393روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 253روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 روپے زائد قیمت پر فروخت ہوا۔









