لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 14روپے کمی سے548روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے کمی سے378روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 264روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔








