شازیہ ماریہ 14

بحیثیت سیاسی جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے بحیثیت سیاسی جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ بجٹ کے معاملے پر کئی ملاقاتیں اور گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی کی سیاسی اسپیس موجود ہے، اس کے ساتھ سازش نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی اسپیس سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے تو بہتر رہے گا، جو سیاسی اسپیس پی پی کی ہے، اسے چھینا نہیں جاسکتا۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے، ہم کسی ایک سیاسی جماعت کیلئے اتنی بڑی قربانی نہیں دے رہے۔اْنہوںنے کہاکہ قومی ایشوز پر حکومت سے بات چیت کر چکے ہم ان ایشوز کو مکس نہیں کر رہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ بحیثیت سیاسی جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں