اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ” بحران در بحران ،یہ نیا پاکستان “ کورونا کی دلدل میں دھنسی بے چاری قوم پر پٹرولیم قیمتوں میں سفاکانہ اضافے کا بم گرایا گیا ،حکومت تیل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لے،
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم قیمتوں میں ملکی تاریخ کا بلند ترین اضافہ دراصل آٹا چینی سکینڈل پارٹ ٹو ہے،پیپلز پارٹی پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر ظالمانہ فیصلہ کی واپسی تک احتجاج کریگی،حکومتی ناکامیوں نااہلیوں اور مالیاتی مفاد پرستی بحران در بحران یہ ہے نیا پاکستان؟
مصنوعی قلت کے پیدا کرنے والے ہر چوک چوراہے میں زلت آمیز صورت حال کیلئے تیار رہیں،حکومتی شراکتی حصہ داروں کو فائدہ دینے کیلئےذخیرہ کردہ پٹرول 25 روپے مہنگا فروخت ہوگا،اشرافیہ کی نمائندہ حکومت مافیاز کی سب سے بڑی سرپرست اور سہولت حمایتی ثابت ہوئی گئی ہے،پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے دھوکہ فراڈ فریب اورکھوکھلے ثابت ہوئے،مہنگائی سونامی میں ڈوبی قوم کی جیبیں بھرنے کی بجائے جیبیں کاٹنا ظالمانہ زہنیت کی عکاسی ہے #/s