اسد عمر 17

بجٹ میں حکومت 1500ارب کا ٹیکس وصول کرنے جارہی ہے ‘ اسد عمر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ یہ سوال ہونا چاہیے جو بجٹ پیش کرنے جا رہے ان کی کارکردگی کیا رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں اس سے بدترین کارکردگی کبھی کسی حکومت کی نہیں رہی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شہباز شریف تواتر سے بجٹ پیش کرنے والے ذولفقار علی بھٹو کے بعد دوسرے شخص بننے جا رہے ہیں ،حکومتی اعدادوشمار کے مطابق معیشت کی رفتار آبادی کی رفتار سے کم ہے، پاکستان کی تاریخ میں اس سے بدترین کارکردگی کبھی کسی حکومت کی نہیں رہی ،آج پاکستان میں سرمایہ کاری 50سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج ہم انسداد دہشتگری عدالت میں کھڑے ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ حکومتیں جو دہشتگردی کر رہی ہیں کیا ان کو بھی یہاں پیش نہیں کرنا چاہیے۔

کہا گیاآنے والا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہو گا جب جہاز خریدے جاتے ہیں تو اس وقت تو آئی ایم ایف انہیں نہیں روکتا،سکیمیں بنا کر جو لوگ امیر ہو گئے ہیں ان سے ٹیکس ووصول کرنے سے بھی نہیں روکتا ،جو شخص بس میں سفر کرتا ہے اسے ٹیکس دینا پڑتا ہے ،اس بجٹ میں حکومت 1500ارب کا ٹیکس وصول کرنے جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ سیاستدانوں کا کام ہی نہیں کہ کسی کو جیل میں ڈالنے کا کہے ،یہاںعدالتیں انصاف کے نظام کے لئے بنی ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت دنیا میں جنگ چھڑ گئی ہے ،اسرائیل دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے ،اسرائیل دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے ،

امریکہ نے ایران پر حملہ کیا اس میں پاکستان کا قصور تو نہیں لیکن حکومت نے لیوی 50روپے سے بڑھا کر 113روپے لیوی کردی ،پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر ٹیکس لیوی صفر کردی تھی ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سہیل وڑائچ صاحب جو رازدیاں جانتے ہیں وہ ہم تو نہیں جانتے ،اب اس حکومت کو چاہیے یہ معافی مانگ لے،اس حکومت نے صرف اپنے کیسز بند کروانے تھے وہ کروا لیے ہیں ،پاکستان کو عوام کو فیصلہ کرنے دیں جب پاکستان کی عوام فیصلہ کرے گی ملک کی بہتری شروع ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں