حمزہ شہباز شریف 97

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے’حمزہ شہباز

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی کا سب سے بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، نواز شریف اور (ن) لیگ کا ایک اور وعدہ تکمیل کی طرف گامزن ہے، معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر امیر سحر کی کرن پڑ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 7روپے سے زائد کی بڑی کمی زراعت، صنعت اور تجارت کے لیے خوش آئند ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ملکی ترقی کا سفر شروع ہوا چاہتا ہے جو صرف نیک نیتی، محنت اور قابلیت کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں