اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ بانی کے ساتھ ہوں پارٹی رکنیت کے خاتمے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میری پارٹی رکنیت معطل ہونے سے فرق نہیں پڑے گا، بانی کے ساتھ ہوں پارٹی رکنیت کے خاتمے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات معمول کا عمل ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ صبح نو کی امید ہے، قانون کی حکمرانی کا راستہ بحال ہوتا نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کسی پی ٹی آئی رہنما نے سازش کی ہے تو پروا نہیں۔