سلمان صفدر 55

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہو گئے۔سلمان صفدر نے بیرونِ ملک آنکھ کے معائنے کے لیے اپیلوں کی فوری پیروی سے معذوری ظاہر کر دی۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے سلمان صفدر کی طرف سے درخواست پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان صفدر کو آنکھ کی بیماری کا سامنا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سننے سے انکار کے خلاف اپیل کے لیے مہلت کی استدعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں