خواجہ آصف 20

بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ،عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کا بیان قطعی اور فیصلہ کن ہے، بانی کی بہن اور ذاتی ڈاکٹر کا اطمینان بخش بیان بیرون ملک حامیوں نے پسند نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے پی ٹی آئی کے حامیوں کو ایک ایسے ماحول کی ضرورت ہے جس میں غم اور بے چینی پیدا ہو، تاکہ خوف و ہراس پھیلے، بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوں، اورایسا بحران پیدا ہو جو حکومت کی تبدیلی اور بانی کی واپسی کا باعث بن سکے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے، صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش اب بھی غیر ملکی میڈیا کے ذریعے جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ کیا اس بات پر اصرار کیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے؟ یہ ایک ایسا من گھڑت دعویٰ جس کی انہیں شدید ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں