سڈنی (رپورٹنگ آن لائن) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کیلئے مفید مشورہ دے دیا۔
رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کیلئے بریک لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بابر اعظم فارم میں واپسی کیلئے ویرات کوہلی کا طریقہ کار دیکھیں، ویرات نے اپنے آپ کو تروتازہ کرنے کیلئے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بابر کو بھی کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے دوری اختیار کرنی چاہئے، بابر کو ایسا راستہ نکالنا چاہئے کہ فارم میں واپس آکر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل کپتان تبدیل کر رہا ہے، ایک دن شاہین پھر بابر اور اب رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔