بابر اعظم

بابر اعظم کا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار

لندن (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بولرز نے زیادہ رن دے دیے، پہلی وکٹ کی اچھی شراکت کے بعد مومینٹم نہیں بن سکا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچ میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے کنڈیشنز کو اچھا استعمال کیا۔

شاداب خان نے کہا کہ ہمارے پاس اسپن کے لیے حفیظ موجود تھے لیکن صورتِ حال نہ بنی کہ ان سے بولنگ کراتے۔خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔