بائیڈن

بائیڈن کا 18سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کیلئے ویکسی نیشن کا اعلان

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جوزف بائیڈن نے 18سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسینیشن کا اعلان کردیا، 19 اپریل سے لوگ ویکسین لگواسکیں گے۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمارا ویکسین پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔امریکا 150 ملین شاٹس کا انتظام کرنے اور 62 ملین افراد کو ویکیسن لگانے والا پہلا ملک ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں اس سے پہلے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی تاریخ یکم مئی مقرر کی گئی تھی۔