پاکستان سٹاک مارکیٹ 121

ایک روز کی مندی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ایک روز کی مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 232 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 2025 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 384 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں