این سی اے

این سی اے میں سمر کیمپ کے داخلوں کا آغاز

لاہور(رپورٹںگ آن لائن)نیشنل کالج آف آرٹس میںسمر کیمپ کے داخلوں کا آغاز ہوگیا،سمر کیمپ کا انعقاد این سی اے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہو گا۔

سمرکیمپ میں شامل کورسز میں ڈرائنگ،واٹر کلرپینٹنگ، سکرپچر، کیلی گرافی، فلم میکنگ،وائلن پلینگ، ڈیجیٹل میڈیا جرنلزم ،آئل پینٹنگ، فیشن السٹریشن، گرافکس ڈیزائن، اینیمیشن، ڈیجیٹل فوٹوگرافی،گٹار پلینگ، پیپئر میچی، انٹیریئر ڈیزائن اور پرنٹ میکنگ شامل ہیں۔این سی اے لاہور، اسلام آباداور راولپنڈی میں داخلوں کی آخری تاریخ 17 جون مقررکی گئی ہے۔

وائس چانسلر این سی اے پروفیسرڈاکٹر مرتضی جعفری کا کہنا ہے ہے کہ کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت نیشنل کالج آف آرٹس زیادہ سے زیادہ افراد کو ہنرمند بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ داخلہ فارم این سی اے لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی، اور این سی اے کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔