عمران خان

این اے 239 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) این اے 239 کورنگی میں ضمنی انتخاب کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعد این اے 239 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے بتایا کہ الحمدللہ مردان سے جناب عمران خان صاحب کے کاغذات نامزدگی برائے این اے 22 منظور ہو گئے ہیں ۔ علی محمد خان نے کہا کہ مردان سے عوامی طاقت سے کپتان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے انشااللہ۔