امریکا 125

ایران کے نفوذ اور سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے،امریکا

واشنگٹن( رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے نفوذ اور اس کی شر پسندی کا مقابلہ کرنے کے واسطے تمام مناسب راستے استعمال کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کو کی گئی ٹویٹس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ان نیٹ ورکس کو تحلیل کرنے پر کام کر رہا ہے جنہیں ایران ڈرون طیاروں کی ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔

بلینکن کے مطابق امریکی انتظامیہ نے عدم استحکام کا باعث بننے والی ایرانی ڈرون سرگرمیوں میں ملوث دو اداروں اور چار شخصیات پر قدغن لگائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں