نائب وزیراعظم

ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحا خلاف ورزی ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحا خلاف ورزی ہیں ۔

اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت ہیں، یہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینے کے مترادف ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، یہ اقدام خطے کے امن اور عالمی سلامتی کیلیے سنگین خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔