مسعود پزشکیان 21

ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں، ایرانی صدر

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ حالتِ جنگ میں نہیں ہے، حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو ایک میز پر بیٹھ کر خطے میں امن اور سلامتی قائم کرنی چاہیے۔

کل (پیر کو)مسقط میں آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کے درمیان متوقع معاہدے کے بارے میں ایرانی صدر نے کہا کہ اجلاس میں وہ تمام ممالک شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے بین الاقوامی حقوق چاہتا ہے، جنگ نہیں اب بھی امن کو ترجیح دیتے ہیں۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک چاہتے ہیں علاقے میں کوئی ملک آزاد نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں