حافظ نعیم الرحمن 17

ایران امریکہ جنگ بندی میں حکومت کے کردار کو سراہتے ہیں، حافظ نعیم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایران امریکہ جنگ بندی میں حکومت کے کردار کو سراہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ جنگ بندی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ ایران گیس پائپ لائن کو مکمل کریں ، آزادانہ تجارت شروع ہو اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ان تمام فیکٹرز کو دور کیا جائے جو ملک میں تقسیم کا باعث ہیں اور تمام صوبوں اور پوری عوام کو ایک پیج پر لایا جائے۔

واضح رہے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزر لینڈ میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں