اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی سے متعلق امور پارلیمان میں پیش نہیں کیے گئے۔ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ قومی سلامتی کے اہم امور پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں ہوئی، وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 6 کو فراموش نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ آئین کے تحت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سامنے اجتماعی طور پر جوابدہ ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ بھی پارلیمان کے سامنے نہیں لایا گیا۔سابق چیئرمین سینیٹ نے مطالبہ کیا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری طلب کیا جائے، جو ان کیمرا ہی کیوں نہ ہو، پارلیمان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔









