امریکی

ایتھوپیا میں تیگرائے کی صورتحال پر امریکا کو گہری تشویش

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایتھوپیا میں تیگرائے کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے افریقی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اس تنازعے کا حل تلاش کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلنکن کا یہ بیان ایمنٹسی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اریٹریا کے فوجیوں نے گزشتہ برس نومبر میں تیگرائے کے سینکڑوں افراد کو قتل کر دیا تھا۔ گزشتہ نومبر میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے اس شمالی خطے کی سابق حکمران جماعت تیگرائے پیپلز لبریشن فرنٹ کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا تھا۔ تب سے تیگرائے میں لڑائی جاری ہے۔