اداکاراحسن خان 17

اچھے ڈرامے بنیں تو لوگ آج بھی وقت نکال کر ٹی وی کے سامنے بیٹھتے ہیں’ احسن خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ آپ کی عزت کے کردار نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا اور پھر میںنے بھی دل و جان سے کردار کو نبھایا ،ڈرامے میں شامل تمام فنکاروں نے اداکاری کا حق ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ڈرامے کو بیحد پسند کر رہے ہیں۔ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ عروہ حسین نے اپنے کردار میں کمال اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی اداکاری قابل تعریف ہے بلکہ ہر کوئی ان کے کام کی تعریف کر رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے۔ احسن خان نے کہا کہ مضبوط کہانی، جاندار کردار اور فنکاروں کی بہترین پرفارمنس نے ڈرامے کو ناظرین میں مقبول بنایا ہے۔یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اچھے ڈرامے بنیں تو لوگ آج بھی وقت نکال کر ٹی وی کے سامنے بیٹھتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں