عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتوں کا رویہ قابل مذمت، اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں،عثمان بزدار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے، جمعہ کو اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں، اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے، شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا،

انہوں نے کہا کہ نااہل اپوزیشن صرف پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش میں مصروف ہے، اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے،عثمان بزدار نے کہا کہ فنانس ترمیمی بل کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا، اپوزیشن کا کام صرف عوام کو گمراہ کرنا رہ گیا ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی بیروز گار فرسٹریشن کا شکار ہیں اورصرف پراپیگنڈا کررہے ہیں، جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے، فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر گیا، اب تبدیلی کا دور ہے۔