رپورٹنگ آن لائن۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 137 سے نیشنل اسمبلی کے امیدوار چوہدری اورنگزیب نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ انشاءاللہ وہ اوکاڑہ کو ملک کا مثالی شہر بنائینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ کے عوام کی محرومیاں اور پسماندگی ختم کرونگا۔ حلقے میں روز گار کے مواقع بڑھانے اور شہری ترقی کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا۔
چوہدری اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان ضرور بنے گا اور نئے پاکستان میں اوکاڑہ اپنا کردار ادا کریگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔فوری انتخابات کے سوا کوئی چارہ نہیں۔انتخابات میں جوں تاخیر ہوگی توں توں امپورٹڈ حکومت عوام کا جینا دوبھر کریگی۔