فردوس عاشق اعوان 277

انسداد کورونا آرڈیننس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی جاری ہے’فردوس عاشق اعوان

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انسداد کورونا آرڈیننس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجکماری اور کنیزوں کے عاقبت نا اندیش ٹولے نے اپنی ہٹ دھرمی سے عوام کو کورونا میں مبتلا کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ روز کورونا کے 57 مریض جاں بحق ہوئے اور کورونا کے 597 مریض سامنے آئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 128138 ہو گئی ہے جبکہ لاہور میں مریضوں کی تعداد 62483 تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا پر قابو پانے کی کوششوں کو سبوتاڑ کر رہی ہے۔ عوام کے تعاون سے کورونا کے ساتھ کورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کو بھی شکست دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں